منصوبے کے تحت قادیانیوں کو چھوٹ دی جارہی ہے، مولانا غفور حیدری

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری جمعیت کے مرکزی ترجمان سابق سینئر حافظ حسین احمد اراکین قومی اسمبلی مولانا قاضی عصمت اللہ مولانا حافظ حمد ا للہ مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا حافظ محمد یوسف مولانا امیرزمان مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی مولانا قمرالدین مولانا مفتی محمد قاسم مولانا سائیں غلام اللہ ہالجیوی مولانا محمد جمیل دوتانی اور سید آغا محمد ایوب شاہ نے میڈیا کو جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ جس دستور کے ذریعے قادیانیوں کو نمائندگی دی جارہی ہے اس دستور نے قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا اور اس دستور کو قادیانی مانتے ہی نہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قادیانیوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے الیکشن سے قبل قادیانیوں سے جو وعدے کیئے تھے اب ان وعدوں کو ایفا کیا جارہا ہے چائیے تو یہ قادیانیوں سے کہا جائے کہ وہ اس آئین اور دستور کو تسلیم کریں اور خود کو مسلمان نہ کہلوائیں تب کسی سطح پہ ان کو نمائندگی دی جاسکتی ہے اگر وہ اپنی اقلیت تسلیم نہیں کرتے تو کسی صورت انکو اس قسم کے اہم قومی کمیشن میں عہدہ دینا ملک وقوم سے ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اور یہی نکتہ مسلمانوں کے اتحاد کا نقطہ نظر ہے حکومت نااہلوں کے ہاتھ ہے اور وہ بجائے کہ ملک کے علما کرام اور مفتیان عظام سے مشاورت کرتے لیکن اتنی عجلت میں اتنے بڑے فیصلے کو قوم کبھی قبول نہیں کریگی انھوں نے کہا کہ قادیانی وزیر خارجہ ظفراللہ خان نے قائداعظم کو کافر قرار دے کر جنازہ پڑھنے سے انکار کر دیا تھا جوطبقہ وطن عزیز کے بانی کو کافر قراد دے اور ھمارے حکمران نے ان فتنہ کو مذھب کی شکل دیدی جو قائد اعظم کے روح سے غداری کی مترادف ہے جمعیت علما اسلام ختم نبوت کے قانون کے خلاف یا قادیانیوں کو نوازنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انھوں نے کہا کہ وسروں کو کہتے ہیں کورونا کا موقع سیاست نہ کی جائے مگرخود کہ کرتوت دیکھیں پہلے قادیانیوں سے آئیں پاکستان پر حلف لیا جائے، کہ وہ خود اعلانیہ غیر مسلم کہہ دیں،انہوں نے کہا کہ اپنی عبادتگاہوں کو مسجد سے تشبیہ دینا بند کریں، احمدی کی بجائے خود کو غیر مسلم لکھیں، سازشوں کے جال بچھانا ترک کریں انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنا آئین پاکستان سے غداری ہوگا کیونکہ جب سے قادیانیوں کو پارلیمنٹ نے متفقہ طور پہ غیر مسلم قرار دے دیا ہے اس وقت سے لیکر آج تک قادیانیوں نے آئین کی اس ترمیم کو تسلیم نہیں کیا ہے جب کہ آئین بڑا واضح ہے کہ قادیانی نہ صرف غیر مسلم ہے بلکہ وہ کسی بھی کلیدی آسامی پہ نہیں آسکتے انکی عبادت گاہوں کو مسجد نہیں کہا جائیگا وہ اپنے مذہب کا تبلیغ نہیں کرسکتے لیکن قادیانی ختم نبوت کا انکار کرتے ہوئے مسلسل آئین سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں لہذا قادیانیوں کو کسی اہم منصب پہ فائز کرنا کسی اقلیتی کمیشن کا ممبر بنانا یہ نہ صرف آئین سے غداری ہوگی انہوں نے کہا کہ قادیانی کو قتصادی کمیشن میں شامل کیا گیا مشروط طور پر حکومت کیساتھ یکجہتی منایا آج ہم یہ واضح طور پہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر حکمرانوں نیبہوش کے ناخن نہیں لیئے اور اپنے فیصلے پہ نظر ثانی نہ کی تو ہم کرونا کا لاک ڈاون توڑ کر سڑکوں پہ آئینگے اور اپنے آقا کے ناموس کی حفاظت کرینگے آج ہماری باتیں سچ ثابت ہورہی ہے کہ عمران یہودی اور اسرائیلی ایجنڈے پہ عمل پیرا ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے کیئے ہے جب قائد جمعیت کا حکم ہوگا ہم پورے ملک میں نکلیں گے


