کوئٹہ، ایف سی نے درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار لئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ، ایف سی نے درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار لئے ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور کی جانب سے کوئٹہ شہر میں رات کے وقت کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار لئے گئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ایف سی کی جانب سے کالے شیشو ں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کافی عرصے سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھرمار ہیں جن میں اکثر جرائم پیشہ افراد دندناتے پھررہے ہیں رات کے وقت شہر کے گلی کوچوں اور محلے میں بھی کالے شیشوں والی گاڑیوں اوباش نوجوان گھومتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے اور شہر میں اکثر وارداتوں میں کالے شیشوں والی گاڑیاں استعمال ہوئی ہیں رات کے اوقات میں تو شہر میں کالے شیشو ں والی گاڑیوں میں گھومنے والوں کا راج ہوتا ہے کوئٹہ شہر میں سمنگلی روڈ،ائیرپورٹ روڈ،سریاب روڈ،مغربی بائی پاس اور دوسرے علاقوں میں قائم فوڈ پوائنٹس پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کا بازار لگا ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں ایف سی حکام سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس مہم کو جاری رکھیں اور پولیس حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی کالے شیشوں اور بغیر نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔


