ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش ناکام بنا دینگے ، مولاناواسع

لورالائی:جے یو ائی کے صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبد الواسع نے کہاہے کہ ملک میں سیاسی انتشار اورانارکی پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دینگے معزز اراکین کے خلاف ملکی ایجنسیوں کو انکی مانیٹرنگ کا ٹاسک دینا جمہوریت پر بد نما ءداغ ہے ہم پر پارلیمنٹ لاجز کو قید خانہ میں بدل دیا گیا ہے کسی کو آزادی سے اسلام آبد میں نقل و عمل کی اجازت نہیں ہے جس سے لگتا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اگر سند میں گورنر راج لگا یا گیا تو اسکے بھیانک نتائج کیلئے وزیر اعظم اور صدر زمہ دار ہونگے انکے وزیر داخلہ اور مشیر پی ایم کو مزید مشکلات میں ڈال کر انھیں اندھے کھویں میں ڈال رہے ہیں ہم سند میں کسی بھی غیر ائینی اقدام کی بھر پور سیاسی مقابلہ کرینگے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں گور نر راج کیلئے صوبائی اسمبلی میں قراداد پاس کرنا لازمی ہے وفاق کسی صوبے میں بے جا مداخلت نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ وفاق ش روع سے ہی اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں میں مصرو ف تھا انہوں نے کہا کہ سند ہاوس پر سند حکومت کی ملکیت ہے اراکین کو دھمکانے پر وہاں اراکین کو مہمان بنا کر رکھا گیا ہے تو اسمیں کیا برائی ہے سند پولیس ممبران کی حفاظت کررہی ہے جو کہ ائین و قانون کے تحت بلکل درست بات ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے 24 اراکین عمران خان کی ناقص سیاسی و معاشی اور ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف شروع دن سے ہی انکے ساتھ اختلاف کررہے تھے لیکن وزیر اعظم نے کھبی انکے تحفظات کو سنجیدہ لیا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ صرف بھڑکیں مارنے کے ماہر ہیں عملی میدان میں وہ کچھ نہیں کرسکتے وہ ماضی میں بھی ہر آمریت اور جمہوری ادوار میں وزارتوں کے مزیں لوٹتے رہے ہیں انکی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت 27 مارچ کو دس لاکھ افراد لانے کے بجائے اپنے منحرف اراکین کو ڈھونڈیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ملک بھر سے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے اور 25 مارچ کو لاکھوں افراد اسلام آبد کے ڈی چوک پر دھرنا دینگے اور ہمارا دھرنا کچھ روز تک جاری رہ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن پنجاب کے پی میں بھی تبدیلی کانے کیلئے تیاری میں ہے تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر اور تمام صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کر دینگے تمام فیصلے اپوزیش رہنمءباہمی صلاح و مشورے کے ساتھ کررہے ہیں یہ ملک اور عوام کی خوش قسمتی ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پیج پر ہیں اور ملک میں ائین قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے بھرپور انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اصل میں ملک میں عام الیکشن کی راہ ہموار کرنے لائی جارہی ہے ہماری تحریک کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے ہماری تحریک اسمبلی میں اسانی کے ساتھ کامیاب ہو گی تاہم حکومتی اتحادی بھی ہمیں مثبت اشارے دے رہے ہیں انہوں نے کہ ملک میں ائین کی بالدستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے وہ عوام پر بوجھ بن گئی ہے ملک کی تاریخ جتنی مہنگائی عمرانی دور میں دیکھنی کو مل وہ تہتر سالوں میں کھبی نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ عام الیکشن میں جے یو ائی بلوچستان اور کے پی سمیت پورے ملک میں ایک بڑی سیاسی اور دینی جماعت کے شکل میں سامنے ائیگی اس وقت اسیبلشمنٹ بظاہر نیو ٹرل نظر آرہی ہے جس سے ملک میں جمہوری اداروں کو مظبوط ہونے میں مدد ملیگی نے کہا کہ جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں