او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نہیں حکومت خود او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہ کانفرنس (او آئی سی) پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کریڈٹ ہے، ہم او آئی سی اجلاس میں رخنہ نہیں چاہتے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، عمران ٹائیگر فورس کے رکن بن چکے ہیں، اسپیکر قرارداد جمع ہونے کے 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، آرٹیکل 2/95 کے تحت اجلاس بلائے جانے کے 7 دن کے اندر ووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ کی تاریخ 28 مارچ بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں