ٹیکساس اور اوکلاہاما میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں طوفان کے باعث ریاست ٹیکساس اور اوکلاہاما میں ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ امریکی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن اور ڈلاس کے علاقوں میں زیادہ تباہی ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی سسٹم کا رخ اب لوزیانا اور ریاست مسیسیپی کی جانب ہے۔ جہاں طوفانی ہوائیں اور مزید ہوا کے بگولوں کا خطرہ ہے۔ جبکہ ٹیکساس اور لوزیانا میں ہوا کے بگولوں کے الرٹ برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں