پشین، جیولری کی دکان میں ڈکیتی میں ملوث 7ملزمان گرفتار
کوئٹہ:ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں ہونے والی ڈاکیتی کا ڈراپ سین پولیس نے چوری ڈاکیتی میں ملوث 3 گینگ کے 7 افراد کو دھر لیا ملزمان کوئٹہ اور پشین میں ہونیوالی وارداتوں میں ملوث تھے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ چند روز قبل پشین میں جیولری کی دکان پر 54 لاکھ کی ڈاکتی ہوئی تھی ڈاکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان برآمد کرلیا گیا ڈاکیتی کے دوران ایک ملزم حادثاتی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا زخمی ملزم سول ہسپتال کوئٹہ علاج کیلئے آیا جس نے گولی لگنے کی وجہ خود کو متاثرہ بتاتے ہوئے موٹر سائیکل سینچنگ بتائی جسکی ایف آئی آر ائیرپورٹ تھانے میں بھی درج کی گئی تاہم سی آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے تفتیش کر کے اصل کہانی معلوم کی تو زخمی شخص نے انکشاف کیا کہ ملزم پشین ڈاکیتی میں ملوث ہے انڈسٹریل تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا گروہ گرفتار کیا ہے پولیس نے چوری اور ڈاکیتی میں ملوث 2 گروہ گرفتار کئے ہیں گوالمنڈی تھانے کی حدود سے 5 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا جبکہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن سے 2 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پشین ڈاکیتی کے 3 دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بڑھتی ڈاکیتی اور رہزانی کی وارداتوں کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک میں بے روزگاری کے باعث کچھ افراد یہاں آکر وارداتوں میں ملوث ہیں۔


