کچلاک، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ، لاکھوں کا سامان خاکستر
کچلاک (انتخاب نیوز) کچلاک بجلی شارٹ سرکٹ کی سبب کریانہ سٹور میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں مالیت کے سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ انجمن تاجران دکانداران کچلاک کے دونوں تنظیموں اور جمعیت تحصیل کچلاک کے قائدین کا آتشزدگی سے متاثرہ دکان کا دورہ اور اعلی احکام سے خصوصی تعاون اور کچلاک میں فائر بریگیڈ اسٹیشن بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کچلاک بازار زیارت روڈ الحمید مارکیٹ میں واقع رمضان پرچون سٹور و آٹا ڈیلر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی سبب اگ لگ جانے سے لاکھوں مالیت کے سامان جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ آتشزدگی سے قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا نیو کچلاک تھانہ کے ایس ایچ او اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئے انجمن تاجران دکانداران کچلاک(رحیم کاکڑ گروپ)کے صدر حاجی عبدالجبار کاکڑ،سنیئر نائب صدر سید احسان اللہ آغا، جمعیت تحصیل کچلاک کے امیر مولوی خدائے دوست،ناظم عمومی مفتی عبیداللہ آغا، سنیئر نائب امیر حاجی نعمت اللہ ملاخیل،مولوی عبداللہ جے ٹی آئی تحصیل کچلاک کے جنرل سیکرٹری محمد نواز کاکڑ اور انجمن تاجران کچلاک(رحیم آغا گروپ)کے صدر حاجی نصرالدین کاکڑ، چیئرمین خان آیت اللہ خان سرگڑھ،نائب صدر قربان علی سیکرٹری اطلاعات محمد حنیف کاکڑ نے متاثرہ دکان کا معائینہ کیا اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے متاثرہ دکاندار کے ساتھ خصوصی تعاون کر نے اورکچلاک میں فائر بریگیڈ اسٹیشن کا جلد سے جلد قیام میں لانے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ کچلاک وسیع آبادی پر مشتمل تجارتی مرکز ہے اور تا حال آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور ہمیشہ کوئٹہ سٹی سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کچلاک پہنچتے پہنچتے آگ نے کام تمام کیا ہے۔


