عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوا لے سے بی اے پی نے ابتک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ،اسرار ترین

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءرکن قومی اسمبلی اسرار ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوا لے سے بی اے پی نے ابتک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 25 مارچ کو ہوگا جس میں عدم اعتماد کے حوا لے سے فیصلہ کیا جائیگا یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوا لے سے بی اے پی کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی خبریں بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں ان خبروں میں حقیقت نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوا لے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ جالد مگسی ہیں جنکی صدارت میں کل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں عدم اعتماد کے حوا لے سے فیصلہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بی اے پی ملک اور بلوچستان کے مفاد میں بہتر فیصلہ کریگی جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں