اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا، 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہےوزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔


