پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی پیشکش قبول کرلی، مونس الٰہی

لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ خیال رہے کچھ دیر قبل ہی پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں