بھارت، مغربی بنگال کی اسمبلی میں اراکین گتھم گتھا، بی جے پی کے 5 ارکان معطل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے ارکان گتھم گتھا ہوگئے، بی جے پی کے 5 اراکین کو معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ سیشن کے آخری دن بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی نے بیر بھوم تشدد پر بحث کے مطالبے پر ممتا بینرجی کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد ترنمول اور بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی آپے سے باہر ہوگئے۔ اس موقع پر اسمبلی کے اراکین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور ایسا رن پڑا کہ کان پڑی آوازیں بھی سنائی نہیں دیں اور ایوان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا جہاں اراکین ایک دوسرے سے دست وگریباں ہوتے رہے اس دوران حکومتی جماعت کے ایک رکن زخمی بھی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں