میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی میں فائرنگ، 3 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی
میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی انسانوں کی لڑائی بن گئی، مخالفین کی فائرنگ سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔مغربی میکسیکو کی ایک ریاست میں مسلح گروپ مرغوں کی لڑائی کے دوران آپس میں ہی لڑ پڑے۔ مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 19 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے لیے فوجیوں کو بھی تعینات کردیا گیا۔اس علاقے میں کئی جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں۔ حریفوں کے اجتماعات پر خونریز حملے معمول بن گئے ہیں۔ علاقہ متعدد گروہوں کے باعث متنازعہ ہے، جو چوری شدہ پیٹرول کی اسمگلنگ اور سرکاری آئل کمپنی کے زیر ملکیت پیٹرول پائپوں کی غیر قانونی ٹیپنگ میں ملوث ہیں۔
Load/Hide Comments


