کیچ، لیویز کی کارروائی، چھینی گئی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد , ملزم گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے میں لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعداسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی سمیت 2گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کیچ کے علاقے میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سعید عرف لاٹو نامی ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2کلاشنکوفیں،2میگزین،60راونڈ اور 2گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


