وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سامنے اگئی
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام اباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دیےگئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام اباد میں عشائیہ دیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے، جب تک ا?خری گیند نہیں پھینکی جاتی فیصلہ نہیں ہوسکتا، ذہن میں نہ ڈالیں کہ کل کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے۔


