اکثریت کھونے والا وزیراعظم اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتا، شیری رحمن
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ اکثریت کھونے والا وزیراعظم اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات غیر آئینی، غیر قانونی ہیں اور ملک کو ایک خطرناک آئینی بحران کی جانب لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی وزیر اعظم کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی کسی اسپیکر کے فیصلے کو جو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کررہا ہو۔
Load/Hide Comments


