بل گیس کی جانب سے صدر عارف علوی کے نام خط

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی جانب سے صدر عارف علوی کے نام خط لکھا گیا ہے۔ خط میں بل گیٹس نے لکھا ہے کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے ، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کیلئے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔ بل گیٹس نے خط میں مزید لکھا کہ پاکستان نے پولیو وائرس کیخلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ بل گیٹس نے مزید کہا کہ مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومتِ پاکستان سے شراکت کا منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں