لاہور، نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس، اراکین پہنچنا شروع

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کو سیل کیے جانے کے بعد نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ اجلاس نجی ہوٹل میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہونا تھا۔ مقامی ہوٹل میں ن لیگ، علیم خان گروپ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین جمع ہونا شروع ہوگئے۔ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے مریم نواز بھی نجی ہوٹل پہنچ گئیں۔ دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں