مولانا فضل الرحمان نے جمعے کو یومِ تحفظ آئین منانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت مخالفت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعے کو یومِ تحفظِ آئین منانے کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی توقیر نہیں رہتی تو پاکستان کے وجود پر سوالیہ نشان ہوگا ، ہمارے اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے منصفانہ انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ، عمران خان کس طرح وزیراعظم ہاو¿س میں بیٹھ کر کام کررہا ہے ؟ عمران خان کیسے بیوروکریٹ کو بلا کر ہدایات دے رہا ہے؟
Load/Hide Comments


