عمران خان نےآئینِ پاکستان کے ساتھ کھلواڑکیا،خواجہ آصف
اسلام آباد:خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئینِ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اوریہ شخص سب سے بڑا غدار ہے۔سپریم کورٹ کےباہر جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما خواجہ آصف نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ ازخودنوٹس کیس کی آج سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں جوغدار کہا گیا تھا تواس کی تصیح ہو جائے گی اور مہر لگ جائے گی۔انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے ان غداروں کے دروازوں پر گئے اور ماتھا رگڑتے رہے،جب یہ لوگ ایم کیوایم اور خالد مگسی کے پاس گئے،اس وقت ان کوخیال نہیں آیا کہ یہ غدارہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ جب انھوں نے منحرف اراکین کو کہا کہ واپس آجائیں،معاف کردوں گا تو کیا وہ غداری نہیں تھی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کے شعور کی توہین نہ کی جائے،سال 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کرکے حکومت عمران خان کو دی گئی۔


