آٹا چینی بحران: تحقیقات مکمل، 10ارب کی ریکوری مئی 2, 2020مئی 2, 2020 0 تبصرے نیب نے سندھ میں گندم اور آٹے کے بحران کی وجوہات کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں سے 10 ارب روپےکی ریکوری بھی کرلی ہے۔محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر کیخلاف 4 ریفرنس دائر کردیئے گئے ہیں۔صوبہ سندھ میں 15 ارب روپے سے زائد کے گندم اسکینڈل پر نیب نے تحقیقات کے بعد پیش رفت رپورٹ جاری کردی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق سندھ کے 9 اضلاع میں گندم اسکینڈل کی الگ الگ انکوائریاں کی گئیں۔مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران 5 ارب روپے سے زائد کی گندم غائب پائی گئی تھی۔ نیب کی انکوائری سےپتہ چلا کہ اندرون سندھ سے کراچی کے سرکاری گوداموں میں بھیجی گئی گندم کراچی پہنچی ہی نہیں تھی۔ نیب کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ برآمدگیاں بھی کی گئیں۔ نیب نے 15 ارب روپے سے زائد کے اسکینڈل میں سے 10 ارب روپے کی ریکوری کرلی ہے۔نیب کے مطابق صوبے کے مختلف مل مالکان 2 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین بھی کرچکے ہیں۔180 دن کے کریڈٹ کی بنیاد پر گندم اسٹاک سے 9 ارب روپے کی ادائیگیاں رُکی ہوئی تھیں۔ نیب کی ایما پر مل مالکان نے 8 ارب روپے سے زیادہ ادا کردئیے ہیں۔گندم اسکینڈل میں ملوث صوبائی محکمہ خوراک کےافسران سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 4 ریفرنس دائر کردیئے گئے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)