نواب ثنا اللہ زہری سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے اسلام آباد میں سابق گورنر بلوچستان پیپلز پارٹی بلوچستان امور کے کوارڈینٹر ریٹائر جنرل عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے تاریخ ساز فیصلہ کے بعد موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کل قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے مشاورت کی اور ایک دوسرے کے خیالات سنے بلوچستان کے سیاسی حالات پارٹی امور اور متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
Load/Hide Comments


