جمہوریت کیلئے عدالت کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں عدالت عظمی اور عدالت عالیہ اسلام آباد کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی عدالت عالیہ اسلام آباد کے فیصلے مثبت اور تاریخی ہیں انصاف پر مبنی اور آئین و پارلیمنٹ کا استحکام ہی محرومیوں کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی رولنگ آئین کی پامالی اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے جو تفصیلی اور مفصل انداز میں کیس کی شنوائی کی اور تمام فریقین کو سن کر جو تاریخی فیصلہ کیا یقینا تمام جج صاحبان کو تاریخ میں ہمیشہ اچھے اور مثبت الفاظ میں یاد کیا جائیگا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری آئین پارلیمنٹ کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے جب جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہو گی جمہوریت کے استحکام کیلئے پارٹی نے جدوجہد اور کوششیں کی ہمیشہ آمرانہ سوچ کے خلاف ہمیشہ پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہی اور ابھی بھی کرے گی ماضی میں اسی طرح آئین شکن افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو یقینا جمہوریت اور جمہوری ادارے پروان چڑھتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کئے گئے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے پارٹی یہی امید اور توقع رکھتی ہے کہ اب نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائیگا اور فیصلے ہمیشہ اسی طرح میرٹ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے کی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جس طرح پیکا آرڈیننس لا کر آزاد صحافت کا گلہ گھونٹا عدالت عالیہ اسلام آباد نے اسے کالعدم قرار دے کر یہ ثابت کر دیا کہ آرڈیننس جاری کر کے آزاد اظہار رائے جمہوریت سوچ کو زیر کرنا ممکن نہیں ججز صاحبان کے فیصلے آزادی صحافت کی سربلندی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔


