ویلکم ٹو مائی کلب ‘خوشی ہے آج سارے غدار ایوان میں ہیں ‘سردار اختر مینگل

اسلام آباد(انتخاب نیوز)قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے قائد سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آج کی کامیابی کا سہرا تمام سیاسی کارکنوں کے سر جاتا ہے۔جنہوں نے ہمیں کامیاب کرکے یہاں بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں صرف غدار تھا آج ایوان میں بیٹھے سبھی غدار ہیں۔ویلکم ٹو مائی کلب انہوں نے مزید کہا کہ سب کو جوڑ کر رکھنے والا آئین پاکستان ہی ہے۔تحریک عدم اعتمادکی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا گناہ اس کا تکبر ہے حکومت کا گھمنڈ اور تکبر اس کو لے ڈوباہے۔مزید کہا کہ ہم سب کو جوڑ کر رکھنے والا آئین پاکستان ہے۔اس موقع پر انہوں نے مجروح سلطان پوری کا شعر بھی سنایا۔میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں