اسمبلی استعفوں پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسمبلی استعفوں پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں لیکن شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنے کا موقع ملے گا۔ اراکین کا مؤقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں