قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلے میں رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتہ کو نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چیئرپرسن، آفیسرز، مستقل و پرائیویٹ ملازمین، پیر کو اپنی حاضری یقینی بنائیں،اس دوران اکیڈیمک اور ریسرچ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آفس ورک کے لیے یونیورسٹی کے اوقات پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے، جمعے کے روز یونیورسٹی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک کھلی رہے گی، آفس ورک کے دوران کویڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں