مسلمانوں پرمظالم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، مولانا لونی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجم خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ بھارتی جبر واستبداد ایک منظم روپ میں کہیں سے زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کیا جارہا ہے بے بنیاد الزامات لگا کر مساجد، مسلمانوں کے درجنوں مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئی مسلمانوں پر تشدد و ہراساں کرنے اور قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کبھی حجاب پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور کھبی حلال گوشت پر مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے لئے جان بوجھ کر ایسے قوانین اور پالیسیاں اختیار کی ہیں جس میں مسلسل مسلمانوں کا استحصال کیا جارہا ہے جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے بھی کھلی خلاف ورزی ہے خوراک،ادویات،دودھ اور پینے کے پانی تک سے محروم رکھا گیا ہے لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے مسلمانوں پر مظالم نے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا جس سے اسلام اور مسلمان کے خلاف نفرت اور دشمنی ظاہر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت اورانتہا پسندی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ پورے خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ بھارت منظم سازشوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں بھارت کی ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مداخلت پر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ ظلم وجبر میں جکڑے مسلمانوں کی پکار سنیں اور بھارت کو مظالم روکنے پر مجبور کریں اور مسلمانوں کو آئین کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں