افغانستان میں 1 ہزار خاندانوں کو امدادی سامان موصول

قندوز:افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں بے سہارا اور خشک سالی سے متاثرہ تقریبا 1 ہزار خاندانوں کو امدادی سامان موصول ہو گیا ہے۔صوبائی محکمہ اے آر سی ایس کے سربراہ محمد رضا ناصری نے جمعرات کے روز شِنہوا کو بتایا کہ افغان انجمن ہلال احمر (اے آر سی ایس)نے ضلع قلعہ ذال میں سروے کردہ ایک ہزار خاندانوں میں سے ہر ایک کو 50 کلوگرام آٹا ، 10 لیٹر کوکنگ آئل ، 25 کلوگرام چاول کے ساتھ چائے ، چینی ، نمک اور بسکٹوں کے پیکٹ تقسیم کیے۔اہلکار کے مطابق افغانستان میں کابل سے 250 کلومیٹر دور شمال میں واقع قندوز کے مستحق خاندانوں کو آنیوالے دنوں اور ہفتوں میں مزید امدادی سامان بھی فراہم کیا جائیگا۔گزشتہ سال اگست میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد واشنگٹن نے طالبان کے زیرانتظام انتظامیہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے افغانستان کے مرکزی بینک کے 9 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں جس نے جنگ زدہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں