پنجاب والوں کو بلوچوں کی روایات کا اندازہ نہیں، جے ڈبلیو پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدرنوراللہ وطن دوست نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست محمد مزاری پر ق لیگ اور پی ٹی آئی کے غنڈوں کی جانب سے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ شاید پنجاب والوں کو بلوچوں کی روایات کا اندازہ نہیں۔دوست محمد مزاری نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا وہ عدالت کے حکم کی تحمیل کررہے تھے۔ووٹ قانون کے مطابق ہوناتھا۔اسمبلی کے اندر ڈپٹی اسپیکر پر حملہ ہماری پارلیمانی روایات کا حصہ نہیں رہاہے۔شکست خوردہ عناصرمنفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔بلوچ اپنی دفاع کرنا جانتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست محمد مزاری کے رگوں میں شہیدوطن نواب اکبر خان بگٹی کی خاندان کا خون ہے وہ آئین سے غداری کبھی نہیں کرسکتا۔جمہوری وطن پارٹی ہرغیرآئینی فعل کی مذمت کرتی ہے ہم جمہوری روایات کو پامال نہیں ہونے دینگے۔


