حمزہ شہباز آج وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے
لاہور :نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔
پنجاب اسمبلی میدان جنگ، حمزہ وزیراعلیٰ، اجلاس شروع ہوتے ہی PTI ، ق لیگ ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ اور تشدد، پرویز الٰہی بھی زخمی
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرکے تشدد کیا، کرسی سے گرادیا، پرویز الٰہی بھی جوابی حملے میں زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


