نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب میں نے موخر کی، سرفراز چیمہ

لاہور (انتخاب نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر مملکت کا نوٹیفکیشن نہیں آتا گورنر پنجاب کے طور پر کام کرتا رہوں گا، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتا۔ گورنر ہاو¿س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں، حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن متنازع بنانے کا کیا مقصد تھا، پولیس نے جس طرح اراکین اسمبلی پر دھاوا بولا اس کی مثال نہیں ملتی۔ عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کل ہونے والے الیکشن میں غیر جانب دار نہیں تھے، جب تک مطمئن نہ ہو جاو¿ں کہ گزشتہ روز ہونے والا الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہے اس وقت تک نئے وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف نہیں لوں گا، نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب فی الحال مو¿خر کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتا، جب تک صدر مملکت کا نوٹیفکیشن نہیں آتا گورنرپنجاب کے طورپرکام کرتارہوں گا، وزیراعظم کی سمری کے بعد صدرگورنرکو ہٹانے کے لیے ڈی نوٹی فائی کرتا ہے، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے، کیا یہ الیکشن عدالت کی ہدایات کے مطابق ہوا ؟ غنڈا گردی کرکے لوگوں کوہراساں کیا جارہا ہے، کیا اس طرح کے الیکشن کروانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر خود لوٹے ثابت ہوئے، میں آئینی عہدے پر بیٹھ کر کوئی غیر آئینی کام نہیں کرسکتا، جب تک قانونی رائے نہیں آجاتی کہ الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہوئے تب تک کارروائی آگے نہیں بڑھاو¿ں گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹادیا ہے اور وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں