سندھ حکومت کس منہ سے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگ رہی ہے،فیصل واوڈا

کراچی:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے کہاہے کہ سندھ حکومت کس منہ سے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگ رہی ہے،سندھ حکومت کی نااہلی سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،سندھ حکومت کے پاس لاک ڈاون کے علاوہ کوئی پلان نہیں زبانی جمع خرچ کررہی ہے،وزیر اعلی سندھ مستعفی ہوں اورخود کو آئیسولیٹ کریں اور صوبے کو پاک کریں۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبائی حکومت لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے،پتہ نہیں سندھ حکومت کس منہ سیاستعفی مانگ رہی ہے، اگرہم کچھ کرنے پر آئیں تو بہت کچھ کرسکتیہیں، سندھ حکومت نااہلی چھپانیکیلئیبیان بازی کررہی ہے، پیپلزپارٹی نیسندھ میں اربوں روپیکی کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت امداد مستحقین تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کوموجودہ صورتحال میں عوامی مشکلات کابخوبی اندازہ ہے۔ احساس پروگرام پوریسندھ میں شروع کیاگیاہے۔وفاقی حکومت نے سندھ کوٹیسٹنگ کٹس کی صورت میں امدادفراہم کی ہے۔ سندھ میں کتے کیکاٹنیکی ویکسین ابھی تک تیارنہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس لاک ڈاون کے علاوہ کوئی پلان نہیں زبانی جمع خرچ کررہی ہیوفاقی حکومت پر تنقید صرف سیاسی منافقت ہے، سندھ حکومت پہلے اپنے گریبان میں جھانکے پھر دوسروں پر تنقید کرے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کوئی لاک ڈاؤن نظرنہیں آرہاہے،ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کرونا مزید پھیل رہی ہیصوبے میں تباہی بربادی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،کراچی کوان کے رحم وکرم پرمزید نہیں چھوڑ سکتے،گورنرراج لگ سکتا ہیلگاسکتے ہیں پر چاہتے ہیں کہ خود چھوڑ کرچلے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ راشن کی ایک اورکھیپ بلدیہ بھیج رہا ہوں دوستوں کی مدد سے سب کچھ کیا ہے،35سال سے منتخب ہونے والے لوگ کہیں نظرنہیں آرہے ہیں،عزت نفس کوسامنے رکھتے ہوئے راشن گھرپہنچائیں گے،ضرورت مندوں کی تصدیق کے بعد یہ سب کچھ کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کے لوگ ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کرروتے ہیں گندم کی لاکھوں بوریاں غائب کی گئی ہیں،لاڑکانہ نوابشاہ کا حال دیکھ کرکراچی کو آپ کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ساٹھ ہزارکتے کاٹنے کے کیس سامنے آئے ہیں،بیس لاکھ راشن کی بات کی گئی،پانچ لاکھ راشن دیئے گئے،پیپلزپارٹی والوں نے اپنے خلاف خود چارج شیٹ پیش کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی والے اپنے کرونا ٹیسٹ کرائیں،ایک طرف لاک ڈان کی بات کرتے ہیں دوسری طرف پیٹرول پمپ کھول دیئے ہیں جہاں مکھیوں کی طرح لوگ ہوتے ہیں،مساجد پر پولیس کھڑی کردی ہے،تاجروں سے بھتے کی اطلاعات بھی ہیں جس پروزیراعلی سندھ مستعفی ہوں اور خود کوآئیسولیٹ کریں، کسی نے نہیں کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کریں،سمارٹ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں،پنجاب میں بحالی کے کام بہترہورہے ہیں،یہاں تو لوٹا ماری بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ہم عمران خان کے ساتھ کام کرتے ہیں ہم ان کے ذاتی ملازم نہیں ہیں،پیپلزپارٹی والے توغلامی کرتے ہیں،ہم وہ نہیں ہیں جوفیکٹری کھولنیکے لئے بھتہ مانگیں،عمران خان نے مافیاز کولگا ڈالاہے اورعوام کوپیٹرول کا ریلیف دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں