اوستہ محمد، محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز بے سود ہوگئے

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) محکمہ فوڈ کا اب گندم لینا یا سینٹر لگانے کا کوئی فائدہ نہیں، زمینداروں اور کاشتکاروں کی گندم اب دکانداروں اور مل اونروں کے پاس پہنچ گیا ہے اب فوڈ سینٹر کے انچارج اور ان کے ایجنٹ مل اونروں سے ملی بھگت کے ذریعے مبینہ طور پر فی بوری یعنی باردانے پر تین سو روپے لیکر مل اونروں اور دکانداروں سے گندم خریدتے ہیں اور احسان کاشتکاروں اور زمینداروں پر حکومت کا ہوگا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہ فوڈ سینٹر لگانے کا کوئی فائدہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو نہیں ہے۔ معلوم ہوا کہ جو گندم خریدی جا رہی ہے وہ بھی ناقص ہے جس میں مٹی ملی ہوئی ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ان سینٹروں پر گندم کو چیک کریں معیاری گندم خریدی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں