مینار پاکستان جلسے میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں، ڈی سی لاہورکا خط
لاہور (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔ خیال رہے کہ وفاق میں حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


