نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ‘ 72 فلسطینی زخمی
نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ غرب اردن کے نابلس شہر کے برقہ قصبے پر چڑھائی کر دی، جسکے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 72 فلسطینی زخمی ہوئے۔فلسطین الیوم کے مطابق، گزشتہ روز دوپہر کے بعد برقہ قصبے کے دروازے پر ہی فلسطینیوں اور صیہونی پلیس میں جھڑپ چھڑ گئی۔ صیہونی پولیس نے برقہ قصبے کے دروازے پر مورچہ بندی کرتے ہوئے پشتہ لگایا اور اس طرح غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونیوں کے لئے اس قصبے پر چڑھائی کا راستہ ہموار کیا۔ان دنوں صیہونی، فلسطینی علاقوں سے گزرکر پسح نامی تیوہار منانے کے لئے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی جاتے ہیں۔صیہونی حکومت نے گزشتہ روز سے مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
Load/Hide Comments


