ژوب، مکان سے مضر صحت گھی بنانے کا سامان برآمد

ژوب (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر ژوب محمدرمضان کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب جار اللہ کاکڑ لیویز فورس کے ہمراہ ڈاکٹرمحمدشاہ چوک کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر گندی چربی،بدبودار ہڈیاں،چمڑے اور مرغیوں کی انتھڑیوں وغیرہ سے تیار کئے ھوئے مضرصحت گھی اور دیگر سامان برآمد کر لیا اورمکان اور ایک مذبحہ خانہ کو سیل کردیا جو آبادی کے درمیان بناہواتھاانہوں نے کہا انسانی جانوں سے کھیلنے والے دکانداروں غیر انسانی اورظالمانہ عمل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو انسانی جانو سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں مضرصحت خوردنی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں