ڈی بلوچ کنسٹرکشن کمیٹی کے ملازمین کی قومی شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

خضدار(نامہ نگار)خضدار بیسمہ این 30روڈ پر کام کرنے والے ٹھیکدار لیبر چوکیدار مشینری آپریٹر، گاڑی مالکان، ڈرائیورز و عام ملازمین نے ڈی بلوچ کنسٹریکشن کمپنی کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں او ر اب عیدبھی قریب پہنچ چکی ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے بچوں کی عید بھی پھیکی رہے گی۔ جو مشینری مالکان ہیں انہیں آٹھ ماہ سے معاوضہ اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ڈی بلوچ کے ساتھ این 30روڈ پر کام کرنے والے ملازمین محنت کش اشفاق احمد طارق احمد عبدالستار فہید احمد نادر احمد حکیم خان پٹھان ہاشم خان منیراحمد نذیراحمد آغا منیرشاہ محبوب شاہ شوکت شاہ نادر خان وسیم خان و دیگر کا کہنا تھاکہ وہ بطور لیبر کام کررہے ہیں اور اتنی مہنگائی کے باوجود ان کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی نہ صرف لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ظلم بھی ہے۔یہ تمام محنت کش طبقے نے رمضان المبارک کا مہینہ بھی کافی مشکل حالات میں گزارے اور فاقہ کشی پر مجبور رہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی فریاد ڈپٹی کمشنر خضدار کے پاس بھی لیکر گئے اور انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو مراسلہ بھی لکھا اس کے باوجود ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں اب عید میں محض ایک ہفتے سے کم بھی مدت رہ گئی ہے اور ہم ڈی بلوچ کنسٹریکشن کمپنی کے رحم و کرم پر ہیں این 30روڈ پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا تھاکہ ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے اور ناانصافی میں جنرمنیجرنال بیسمہ روڈ، پروجیکٹ ڈائریکٹر نال بیسیمہ روڈ، پروجیکٹ منیجر ڈی بلوچ کمپنی براہ راست ذمہ دار ہیں اگر ہمیں تنخواہیں نہیں ملتی ہیں تو یہ تمام محنت کش اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اگلے ایک دو روز میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیں گے اور ہمارا احتجاج غیر معینہ مدت کے لئے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں