نااہل صوبائی حکمران این ایچ اےسے بھی کام نہیں لے سکتے ہیں. نیشنل پارٹی
ملک میں عملًا مارشل لا نافذ ہے، مہنگائی، بےروزگاری اور غربت عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور کمزور ترین حکومت ہے پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے دیگر طاقتوں اداروں کی جانب دیکھتا رہتاہے۔لسبیلہ کے شہری علاقے لاوارث ہیں حب شہر کھنڈرات بنا ہوا ہے شہری لسبیلہ یہاں سے منتخب افراد کی ترجیحات میں شامل نہیں،عوام کے سیاسی معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیے پارٹی تمام دیگر سیاسی جماعتوں کو لیکر احتجاجی تحریک شروع کرے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی،مرکزی نائب صدر رجب علی رند اور مرکزی کمیٹی کے رکن منصور بلوچ نے نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں سیاسی کارکنوں کو سیاست سے دستبرداری کے لیے ڈرایا دھمکایا جارہاہے مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کمزوریوں کی وجہ سے جرائم اور منشیات فروشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حب شہر کھنڈرات بنا ہوا ہے مین آر سی ڈی ہائی وئے کی حالت انتہائی خراب ہے نااہل صوبائی حکمران(این ایچ اے)نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی کام نہیں لے سکتے ہیں بلوچستان کی تمام شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں