کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ کی ذمہ داری مجید بریگیڈ نے قبول کرلی

کراچی(انتخاب نیوز)کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا,جامعہ کراچی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب وین میں دھماکے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے ٹوئیٹر پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود حملہ آور کی تصویر جاری کردی، بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے خود کش حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ کی ذمہ داری پہلے بار کسی خاتون فدائی کو دی گئی ہے،جس نے کامیابی کیساتھ اپنا کام سرانجام دیا، جس کا نام شاری بلوچ عرف برمش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں