خود کش حملہ آورشاری بلوچ کون تھیں ؟
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کراچی یونیورسٹی میں شعبہ کنفیوشس میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون شاری بلوچ عرف برمش کے حوالے سے اہم تفصیلات ملی ہے جن کے مطابق شاری بلوچ کا تعلق کیچ کے علاقے نظر آباد سے ان کے شوہر ڈاکٹر اور دو بچے بھی ہیں ۔شاری بذات خود گھر کے قریبی سرکاری سکول میں پرائمری ٹیچر اور ایم فل کررہی تھی انہوں نے جامعہ بلوچستان سے زولوجی میں ماسٹرز کیا 2014میں بی ایڈ اور 2016ایم ایڈ کیااور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تربت سے ایم فل کررہی تھی شاری کے دونوں بچے8سالہ بیٹی ماہروش اور پانچ سالہ بیٹا میرحسن جبکہ ان کے شوہر ڈینٹسٹ ہیں ۔شاری کے خاندان کے دیگر افراد سرکاری عہدوں پر فائز ہیں ان کے والد تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار رہے بعد ازاں ڈسٹرٹ کونسل کے تین سال تک میمبر بھی رہے ایک بھائی تحصیلدار ایک ڈپٹی منیجر ہے شاری بلوچ کے بہنوئی لیکچرار ہیں ان کے ایک چچا سابقہ پروفیسر مصنف اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں اطلاعات کے مطابق شاری بلوچ چھ ماہ پہلے کیچ سے کراچی منتقل ہوئی اور ڈیڑھ ماہ پہلے بہن کی شادی میں شرکت کے لئے کچی آئی تھی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاری بلوچ بلوچ سٹوڈنٹ ارگنائزیشن ،بی ایس او کی ممبررہی ہیں،شاری بلوچ کب سے کالعدم بی ایل اےکے مجید برگیڈ سے منسلک ہوئی اور کیوں انہوں نے یہ اقدام کیا اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تمام خاندان پڑھا لکھا اور اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں جب میڈیا نے شاری بلوچ کے شوہر سے رابطہ کرنا چاہا تو ان کا نمبر مسلسل بند پایا گیا۔


