مقتدر قوتیں بتائیں قتل و غارت کب تک دیکھتے رہیں گے ،اسد بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اجلاس میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) ،بلوچستان صنعتی تعلقات مسودات قوانین مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہونے پر متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد جبکہ اجلاس میں بلوچستان میٹرنٹی بینیفٹ،بلوچستان فیکٹریز(ترمیمی)،بلوچستان شاپس اینڈ ایسٹیبلیشمنٹ (ترمیمی )مسودات قوانین منظور کر لئے گئے ، ارکان اسمبلی کا بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پنجگور میں بد امنی پر تشویش کا اظہار ،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس کے آغاز پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن قادر علی نائل نے مرحوم صحافی ہاشم بلوچ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایوان میں انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی درخواست کی جس پر ایوان میں ہاشم بلوچ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی اجلاس میں صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر پنجگور میں بد امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں پنجگور میں داد جان نامی نوجوان کو انکی دکان پر گولیاں مارکر قتل کردیا گای میں مقتدرہ قوتوں سے پوچھنا چاہتاہوں کہ جہاں جسے جو چاہے مار دیتا ہے ہم کب تک ایسے دیکھتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حالات تب تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک لوگ اپنی زندگی بہتر انداز میں بسر نہیں کرتے آئے روز لاشیں مل رہی ہیں کسی کی کوئی غلطی ہے تو اس پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے ہمیں ہوش کے ناخن لینے ہونگے داد جان کے قاتلوں کو فور ی طور پر گرفتار کیا جائے ، پوائنٹ آف آرڈر پر بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، جمعیت علماءاسلام کے اصغر علی ترین ، سید عزیز اللہ آغانے بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے آغاز اور فصلوں کی تیاری کے عین وقت پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا جاتا ہے صوبے کے بیشتر علاقوں میںدن میں صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین متاثر ہورہے ہیں بلکہ زراعت کے شعبے سے منسلک افراد کو بھی بھاری نقصانات کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کا بحران 11 ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگیا ہے لیکن بجلی بلوچستان پر صرف اتنا ہی کٹ لگایا جائے جتنی بجلی ہمیں فراہم کی جاتی ہے ہمیں 1700میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ فصلیں باغات تباہ ہورہے ہیں کیسکو کے چیف مہینے میں 20دن اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور جب ان سے ملنے کے لئے وقت مانگا جائے تو وہ مصروف ہوتے ہیں اسپیکر کیسکو اور واپڈا حکام کو طلب کر کے ان سے تفصیلات لیں ۔اجلاس میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے نے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ضروریات ک پیش نظر صنعتی ترقی اور اس کرہ ارض پر انسانی صحت پر منفی اثرار کی بابت ماہرین ارضیات اور ماحولیات کے مطابق انسانی مسکن گاہ کا ماحول دن بدن ابتری کی جانب گامزن ہے اور حکومت کی جانب سے اب بابت مسلسل غفلت اور نظر اندازی انسانیت کے لئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے لہذا حکومت نے ماحولیات کی درستگی اور انسانی مسکن گاہوں کو تباہی سے بچانے کی غرض سے اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں مکمل تفصیل فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں گلیشیئر پگھل رہے ہیںماحولیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے بلوچستان پر مرتب ہورہے ہیں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی ہے جنگات کی کٹائی سے بارش نہیں ہو رہی صوبے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے خطیر رقم مختص کی جائے اس موقع پر بی اے پی پارلیمانی سیکرٹری ما ہ جبین شیران نے کہا کہ نصر اللہ زیرے کی تجاویز کسی ایک نہیں بلکہ مختلف محکموں سے متعلق ہیں ، بعدازاں ڈپٹی اسپیکر نے محکمہ کا جواب موصول ہونے پر توجہ دلاﺅ نوٹس کو نمٹا دیا ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جن سوالات کے جوابا ت موصول ہوگئے تھے انہیں نمٹا دیا گیا ۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج نے بلوچستان صنعتی تعلقات، بلوچستان لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) مسودات قوانین ایوان میں منظور کے لئے پیش کئے تاہم انہیں مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہونے پر متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا جبکہ اجلاس میں بلوچستان میٹرنٹی بینیفٹ،بلوچستان فیکٹریز(ترمیمی)،بلوچستان شاپس اینڈ ایسٹیبلیشمنٹ (ترمیمی )مسودات قوانین منظور کر لئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں