ڈاکٹر دلدار بلوچ کراچی سے لاپتہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)آرگنائزر بلوچ ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر دلدار بلوچ کراچی سے لاپتہ ہوگئے۔ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سے بلوچ ایکٹوسٹ کا مختلف شہروں سے لاپتہ ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی سے ڈاکٹر دلدار بلوچ کو قانون نافذ کر نے والے ادارے کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ بیبرگ بلوچ کو لاہور سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ہے۔ دونوں لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں