مکران کے تینوں اضلاع میں ایران سے منسلک بجلی کی فراہمی بحال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سہ پہر ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگئی جس کے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند، تمپ، تربت، ہوشاب، پنجگور، پسنی، اورماڑہ ،جیونی، گوادر انڈسٹریل، گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اس دوران کیسکو حکام نے ایرانی حکام سے بجلی کی بحالی کیلئے رابطہ کیا جس پر ایرانی حکام نے جلد بجلی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فنی خرابی کی درستگی کے بعد ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے 132Kv جیکی گور، مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بدھ کے روز شام 4:47 منٹ پر 30 میگا واٹ جبکہ شام 7بجے تک 80 میگاواٹ تک بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جس کے بعدمکران کے تینوں اضلاع کیچ تربت ،گوادر اور پنجگور کے تمام علاقوں کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے اور اب مکران کے تمام علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ توقع ہے کہ جلد بجلی کی فراہمی 100 میگا واٹ ہوجائے گی۔ تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں