سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور سابق سفیر محمدصادق معاونین خصوصی مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے (ن)لیگی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور سابق سفیر محمدصادق کو معاونین خصوصی مقرر کردیا ۔ محمد حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر جبکہ محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ دونوں معاونین کو کوئی مخصوص محکمہ الاٹ نہیں کیا گیا۔ دونوں معاونین خصوصی کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تیمور تجمل کی جانب سے دونوں معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دونوں معاونین خصوصی کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں