جامعہ کراچی دھماکہ، مختلف چھاپوں کے دوران 7 افراد گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی دھماکے کے بعد تحقیقات اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی دھماکے کے بعد تحقیقات اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات دہلی کالونی میں دو فلیٹس میں چھاپہ مارا۔تفتیشی ذرائع کا دعوی ہے کہ چھاپے کے دوران کچھ پاکستانی اور بھارتی موبائل فون سمز اور دستاویزات برآمد ہوئے، کارروائی زیرِ حراست مختلف افراد کی نشاندہی پر کی گئی۔تفتیشی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران اب تک 6 سے 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، چھاپے جامعہ کراچی خود کش دھماکے کے تناظر میں مارے گئے ہیں۔زیرِ حراست افراد سے ملنے والی لیڈز اور حاصل ہونے والی ٹیکینکل انفارمیشن پر مزید چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، رینجرز کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں