بلوچستان کے تاجر دو دن انتظار کریں، 9مئی کو زبردستی دکانیں کھولنے سے ہمارا تعلق نہیں، رحیم آغا

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین حاجی عاشق اچکزئی حاجی فاروق شاہوانی نصرالدین کاکڑ حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی محمد حسین ہزارہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک میں بعض تاجر تنظیموں کی جانب سے 9 مئی کو زبردستی دکانیں کھولنے کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اعلانات پندرہ اپریل اکیس اپریل اور اٹھائیس اپریل کیلئے بھی کئے گئے تھے مگر ہوا کچھ نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر صوبہ کے اپنے معروضی حالات ہیں اورہر صوبہ کی تاجر تنظیموں کو اپنے حالات کے تناظرمیں فیصلے کرنے چاہیں جہاں تک بلوچستان کا تعلق ہے تو یہاں ہم وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان تاجروں کے مسئلہ کیلئے بنائی صوبائی حکومت کی کمیٹی سے لیکر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ابھی گذشتہ روز کی میٹنگ میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہمیں بڑے تحمل سے سناہم لاک ڈاون کے دوران عید کی خریداری سے متعلق اشیاء کے تاجروں کو ٹائم دلانے کیلئے اپنی تجاویز تحریری شکل میں چیف سیکرٹری کو دیں انہوں نے ہماری تجاویز کو سراہا اور کہا کہ میں سوموار کے دن اپنے کمشنرراور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اس حوالے سے میٹنگ کررہا ہوں ان میں آپ کی ان معقول تجاویز کو بھی زیر غور لائیں گے اور سوموار یا منگل کو لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کیلئے نرمی کے حوالے اعلان ہوگا بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پر امیدہیں کہ ہمارا مسلے حل ہونے جارہا ہے اور انشاء اللہ نو 9مئی سے پہلے ہمیں ٹائم کے حوالے سے ریلیف مل جائیگا تو پھرہمیں تاجروں کو جو پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بدحالی کا شکارہیں کو اشتعال میں لاکر انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہیں کرنا چاہتے بلوچستان کے تاجر دو دن انتظار کریں انہیں اس حوالے اچھی خبر ملیگی ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں کسی بھی قسم کی محاذآرائی کے خلاف ہیں اور اگرہم نے محسوس کیا کہ ہماری بات نہیں مانی جارہی یا تاجروں کو بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے تو پھر ہم تاجروں کو آزمائش میں ڈالنے کے بجائے پہلے خود قربانی دینے کیلئے آگے بڑھیں گے اور تاجروں کو ان کا جائز حق دلائے بغیر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں