صوابی، مسجد میں نماز فجر ادا کر تے ہوئے فائرنگ سے نمازی جاں بحق
صوابی (انتخاب نیوز) موضع کڈی ضلع صوابی میں مسجد میں نماز فجر ادا کر تے ہوئے سجدے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نمازی جاں بحق ہو گیا۔ بیوہ امیروز خان سکنہ کڈی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر امیروز خان معمول کے مطابق نماز فجر پڑھنے کےلئے مقامی مسجد تاجو خیل گئے تھے ہفتہ کی صبح ساڑھے چار بجے فائرنگ اور شور کی آواز پر اپنے گھر کے دروازے پر جا کر معلوم ہوا کہ شوہر کو کسی ملزم یا ملزمان نے مسجد کے اندر قتل کر دیا ہے جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو شوہر مسجد کے اندر خون میں لت پت پڑا تھا انہوں نے رپورٹ میں بتایا کہ ہمارا کسی سے دشمنی یا اور عناد نہیں اور نہ ہمارا سردست کسی پر شک و شبہ ہیں میں اپنے خاوند کی قتل کی دعویداری نامعلوم ملزم یا ملزمان پر کر رہی ہوں۔بتایا گیا ہے کہ امیروز خان کو سجدے کی حالت میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا مقتول کی عمر تقریباً ستر سال تھی زیدہ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی ار در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔دریں اثناءموضع کلابٹ میں ایک چالیس سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد رضا سکنہ کلابٹ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کے والد رضا اللہ ولد فدا محمد پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ عناد اور ملزمان معلوم نہیں ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


