شمالی وزیرستان میں مقامی علما کا شوال کا چاند نظر آنے اور کل عید منانے کا اعلان
رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی جس کے بعد اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


