شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر منگل 3 مئی کو ہوگی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ عبدالخیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل ہوگی، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے، افغانستان میں آج عید منائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


