نوابزادہ گزین مری درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ہمراہ کوہلو پہنچ گئے

کوہلو (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ہمراہ پہنچ گئے۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ دورہ کوہلو کے موقع پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے پینل کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور مختلف جماعتوں سے اتحاد و رابطے بھی جاری رکھیں گے۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری اپنے دورے کے دوران کوہلو کے عمائدین سے بھی ملیں گے۔ قبیلے کے سینکڑوں افراد نے کوہلو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور میر نعمت مری کی جانب سے نوابزادہ گزین مری کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں