پی آئی اے کے مزید چار اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے

لاہور:پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے مزید چار اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے،آسٹریلیا سے آنے والی خصوصی پرواز کے ایک کپتان اور تین فضائی میزبانوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔بتایا گیاہے کہ چاروں لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں قرنطینہ تھے،چاروں کا جمعرات کو ٹیسٹ کیا گیا جس کا سیمپل محکمہ صحت نے گما دیا،چاروں افراد کا ہفتے کے روز دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں